Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
لحظة بلحظة

بحرین اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات بحال


بحرین اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات بحال


جمعرات, 13 April, 2023 – 06:45


قطری وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد الحمادی اور بحرین کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری شیخ عبداللہ آل خلیفہ (قنا)

ریاض: “الشرق الاوسط”

بحرین اور قطر نے اپنے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ریاض میں “خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ” کے ہیڈ کوارٹر میں بحرینی – قطری فالو اپ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران سامنے آیا ہے۔
بحرین کے وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ نے کی اور قطر کے وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد بن حسن الحمادی نے کی۔
ملاقات کے دوران، فریقین نے اس بات کی توثیق کی کہ یہ قدم “خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل” کے قانون کے مقاصد کے مطابق دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور خلیجی وحدت و اتحاد کو بڑھانے کی باہمی خواہش پر مبنی اور ریاستوں کے درمیان مساوات، قومی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام کے ضمن میں ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ “اقوام متحدہ” کے چارٹر کے اصولوں اور 1961 کے “سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا معاہدے” کی شقوں کے مطابق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ایجنڈے کے موضوعات پر بحث کی گئی اور مشترکہ قانونی کمیٹی اور مشترکہ سلامتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے نتائج کا بھی اس دوران جائزہ لیا گیا۔

جمعرات – 22 رمضان 1444 ہجری – 13 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16207]

 






المصدر

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى